رانچی میں کوئلہ تاجر کو بدمعاشوں نے ماری گولی

الحیات نیوز سروس 
رانچی، 04؍جنوری :رانچی ضلع کے راتو تھانہ علاقہ کے پرّا میں کوئلہ تاجر ابھیشیک شریواستو کو بدمعاشوں نے گولیوں سے بھون دیا۔ تشویشناک حالت میں ابھیشیک شریواستو کو رانچی کے میڈیکا ہسپتال میں داخل کرایاگیا۔ جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی ۔ جمعرات کو واردات کی اطلاع جیسے ہی راتو پولیس کو ملی ۔ پولیس ٹیم کے ساتھ جائے واقعات پر پہنچی اور جانچ میں مصروف ہو گئی۔ پولس بدمعاشوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کررہی ہے۔ دوسری طرف بی جے پی صدر بابو لال مرانڈی نے اس واردات پر رد عمل دیا ہے کہ رانچی کا قانون و انتظام خستہ ہوگیا ہے۔ دھمکی کے بعد بھی پولیس تحفظ فراہم کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ جمعرات کو سفید اسکارپیو سے پہنچے جرائم پیشوں نے کوئلہ تاجر ابھیشیک شریواستو کو گولی مارد ی۔ یہ واقعہ راتو تھانہ علاقہ کے آستھاپورم کی ہے۔ واردات کی جگہ سے پولیس نے 9ایم ایم کے 11کھوکھے برآمد کئے ہیں۔