ہیمنت سورین وزیر اعلیٰ بنے رہیں گے

عظیم اتحاد کے تمام ممبران اسمبلی کو رانچی میں رہنے کی ہدایت 
الحیات نیوز سروس 
رانچی، 03 جنوری:وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر عظیم اتحاد کےممبران اسمبلی کی نشست ہوئی۔ 45منٹ چلی نشست کی صدارت وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کی ۔ نشست میں موجود ممبران اسمبلی سے ہیمنت سورین نے کہا -سوشل میڈیا اور اخباروں پر توجہ نہ دیں۔ میں کسی بھی قیمت پر استعفیٰ نہیں دے رہا ہوں۔ ساتھ ہی تمام ممبران اسمبلی کو ابھی رانچی میں ہی رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ بھی خبر آرہی ہے کہ سبھی ممبران اسمبلی پکنک بھی کرسکتے ہیں۔ نشست سے باہر سب سے پہلے کانگریس کے ممبر اسمبلی پردیپ یادو نکلے ، انہوں نے کہاکہ ہیمنت سورین ابھی وزیر اعلیٰ ہیں اور آئندہ بھی وزیر اعلیٰ بنے رہیں گے۔ ممبر اسمبلی متھرا مہتو نے کہاکہ حکومت پر کوئی بحران نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین ہیں اور وہی برقرار رہیںگے ۔ انہوں نے کہاکہ استعفیٰ کی بات صحیح نہیں ہے۔ متھلیس ٹھاکر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ ہمارے ہردلعزیز لیڈر ہیں اور کہاکہ سال میں ہم سبھی ملتے ہیں ، اتحاد میں شامل سبھی پارٹیوں کے ممبران اسمبلی ملے ہیں اور مٹھائیاں ہم لوگوں نے کھائی ہے۔ وہیں ممبر اسمبلی عرفان انصاری نے کہاکہ نشست میں ایک لفافہ تھا میںنے اس لفافے کو کھولا، جس پر لکھا تھا آئندہ 25سال تک ہیمنت سورین کی سرکار رہے گی۔ نشست نئے سال کے مدنظر طلب کی گئی۔ وہیں امبا پرساد نے کہاکہ حکومت کےخلاف ہورہی سازش پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین بنے رہیںگے۔ ای ڈی کا یہ آخری سمن تھا جس پر انھوں نے اپنا جواب دیا ہے۔ نشست میں عالمگیر عالم، بادل پتر لیکھ، نلین سورین، سودیوکمار سونو، بے بی دیوی، سمیر موہنتی، رام داس سورین، سنجیو سردار ، منگل کالیندی ،سبیتا مہتو ، دیپک بروا، نیرل پورتی، جوبا مانجھی، سکھرام اورائوں، دشرتھ گگرئی، بھوشن ترکی، بیجناتھ رام، عرفان انصاری،متھلیش ٹھاکر، امبا پرساد، جئے منگل سنگھ، بھوشن باڑا، رام چندر سنگھ اور ستیہ نند بھوکتا سمیت 37ممبران اسمبلی شامل ہیں۔