عظیم اتحاد کی میٹنگ سے قبل کانگریس انچارج نے ممبران اسمبلی کے ساتھ کی میٹنگ

الحیات نیوز سروس 
رانچی، 03 جنوری:رانچی کے کانگریس بھون میں کانگریس پارٹی کی نشست ہوئی۔ اس نشست میں جھارکھنڈ کے کانگریس انچارج غلام احمد میر نے تمام ممبران اسمبلی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ تقریباً12میٹنگ شروع ہوئی اور ڈھائی بجے تک چلی۔ جھارکھنڈ میں سیاسی بحران پر بھی غوروخوض ہوا۔ کانگریس کے ممبران اسمبلی کے ساتھ ہوئی نشست کے بعد جھارکھنڈ کانگریس انچارج غلا م احمد میر ، ریاستی صدر راجیش ٹھاکر اور کابینہ وزیر عالمگیر عالم نے میڈیا سے روبرو ہوئے اور کہاکہ تنظیم کی توسیع پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ ساتھ ہی تنظیم کو مضبوط کیے جانے پر غوروخوض ہوا۔ سرکار میں چل رہی گہماگہمی اور سرگرمیوں کو لے کر کہاکہ کہیں کوئی دقت نہیں ہے۔