جی ای ایل چرچ کے بشپ سیمن ترکی نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کرسمس کی دی مبارکباد

الحیات نیوز سروس 
رانچی ،24؍دسمبر: وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین سے آج جھارکھنڈ کرسچن یوتھ ایسوسی ایشن کے وفد اور جی ای ایل چرچ کے بشپ سیمن ترکی نے  کانکے روڈ، رانچی واقع وزیر اعلیٰ کے رہائشی دفتر میں ملاقات کی اور 'کرسمس‘ کے موقع پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  اس موقع پر وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین نے بھی کرسمس کے موقع پر سبھی کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  اس موقع پر وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ 'کرسمس‘ تہوار ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔ یہ تہوار ہم سب کو باہمی ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے قریب لانے والاتہوار ہے ۔  میں اپنی طرف سے 'کرسمس‘ کے موقع پر ریاست کے تمام لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر ایم ایل اے جناب راجیش کچھپ، جیل چرچ کے بشپ سیمنت ترکی، خزانچی- نیز-فنانس سکریٹری (جیل چرچ) جناب اتل کھیس، 'جھارکھنڈ کرسچن یوتھ ایسوسی ایشن‘ کے سرپرست جناب سوجیت کجور، صدر جناب کلدیپ ترکی، ایگزیکٹو صدر جناب اروند لکڑا، جنرل سکریٹری جناب وکاس ترکی کے ساتھ ممبران جناب گووند ٹوپو اور جناب انیل اوراوں موجود تھے۔