ہنگامہ آرائی کے درمیان 75.8111کروڑ کا ضمنی بجٹ پیش

الحیات نیوز سروس 
     رانچی،18؍دسمبر:جھارکھنڈ اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے دن وقفۂ صفر کے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ کرتے ہوئے ویل تک پہنچے ۔ ایوان میں دھیرج ساہو کیش معاملہ گر م رہا۔ اسی درمیان توجہ دلائو نوٹس کو لیاگیا ۔ وہیں وزیر خزانہ رامیشور اورائوں نے 75.8111 کروڑ روپئے کا ضمنی بجٹ پیش کیا۔ اس کے بعد اسپیکر رویندر ناتھ مہتو نے اجلاس کی کارروائی منگل صبح 11بجے تک کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ آج دوسرے دن کارروائی کے دوران خواتین اور اطفال تحفظ محکمہ کی وزیر جوبا مانجھی نے متعدد بل کو ٹیبل کیا۔ اس دوران انہوں نے جھارکھنڈ ریاستی معذور حقوق ضابطہ 2018 ، جھارکھنڈ ریاستی والدین ،دیکھ بھال اور سینئرشہریوں کی دیکھ بھال نیز فلاح ضابطہ 2014 اور جھارکھنڈ جوئینائل جسٹس بورڈ ضابطہ 2017 کی فائل کو ٹیبل کیا۔ اس سے قبل ایوان کی کارروائی کا آغاز ہو تے ہی بی جے پی رکن اسمبلی اننت اوجھا اور بھانو پرتاپ شاہی کے لائے گئے کام روکو تجاویز کو اسپیکر نے مسترد کردیا۔