ریاست کے نئے ڈی جی پی اجے کمار نے وزیر اعلیٰ سے کی ملاقات

الحیات نیوز سروس 
رانچی،15؍فروری:ریاست کے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) اجے کمار سنگھ نے بدھ کے روز وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے رانچی کے کانکے روڈ پر واقع ان کے رہائشی دفتر میں ملاقات کی۔ یہ وزیر اعلیٰ سے ان کی رسمی ملاقات تھی۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انہیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔