انجمن فروغ اردو کے ممبران نے ڈاکٹرکہکشاں پروین اورڈاکٹر سید ارشد اسلم کو گلدستہ پیش کیا

الحیات نیوز سروس 
رانچی:انجمن فروغ اردو کے زیر اہتمام ایک نمائندہ وفد نے سوموار کو نئے صدرشعبہ اردوڈاکٹر سید ارشد اسلم رانچی یونی ورسٹی رانچی سے ملاقات کی ۔ صدارت کی ذمہ داری سنبھالنے پر انھیں مبارکباددی ۔ساتھ ہی پھولوں کا گلدستہ پیش  کرگرم جوشی سے ان کا استقبال کیا۔ اس کے ساتھ ہی سابق صدر شعبہ اردو ڈاکٹر کہکشاں پروین کو بطور صدر ایک یادگار میعاد پوری کرنے،مثالی مدت گزارنے اور شعبہ کو اپنی محنت اور کوشش سے بلندیوں تک پہنچانے پر مبارکباد دی اورگلدستہ پیش کی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر سید ارشد اسلم اس سے قبل ڈورنڈاکالج میں صدر شعبۂ اردو کے عہدہ پر فائز تھے ۔ ڈاکٹر کہکشاں پروین کے بعد انھیں شعبہ اردو رانچی یونی ورسٹی کی ایک اہم ذمہ داری دی گئی ہے۔ امید ہے وہ اس ذمہ داری کو بحسن خوبی ادا کریں گے اور شعبہ اردو کو اپنی فہم وفراست سے خوبصورت بنائیں گے اور طلبہ کے لیےخیرخواہ ثابت ہوں گے ۔ اس موقع پر انجمن کے صدر محمد اقبال، دانش ایاز، تنویر مظہر، عبدالاحد، گلناز ترنم،فاطمہ حق، راشد جمال ، وسیم اکرم ، حنا کوثر،عبداللہ اور دیگر لوگ موجود تھے۔