
ریمس گورننگ کونسل کا اجلاس اختتام پذیر - 16 اہم ایجنڈوں کا گہرائی
سے لیا گیا جائزہ، وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے سخت ہدایات دیں
الحیات نیوز سروس
رانچی،13؍ستمبر:وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے کہا کہ ہم ریمس کو ملک کے بہترین اداروں کے زمرے میں لانا چاہتے ہیں۔ یہ اسی وقت ممکن ہے جب تمام ذمہ دار افسران و ملازمین اپنا کردار سنجیدگی سے ادا کریں۔ ہم ہر سطح پر تبدیلی لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ میں ریمس کے نظام کو تبدیل کرنے کے بارے میں پوری طرح سنجیدہ ہوں۔ میں اس سمت میں وزیر اعلیٰ سے بات کرتا رہتا ہوں اور مجھے مسلسل ان کی رہنمائی ملتی رہتی ہے۔ بہت جلد RIMS میں ایک بڑی اور جامع تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے لیکن تبدیلی کی ہوا اب عوام کو دکھائی دے رہی ہے اور آنے والے وقت میں مزید ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ مریضوں کو بہتر علاج اور جدید سہولیات میسر آسکیں۔ وہ ریاست کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال رانچی، RIMS (راجیندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز) میں ہفتہ کو RIMS گورننگ کونسل کی ایک اہم میٹنگ میں اظہار خیال کر رہے تھے۔
پرائیویٹ پریکٹس پر سخت ایکشن لیا جائے گا
وزیر ڈاکٹر عرفان انصاری نے کہا کہ سرکاری ڈیوٹی کے دوران باہر پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں کی نشاندہی کرکے سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈائریکٹر کو ایم آر آئی مشین کی خریداری کا عمل تیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ٹراما سینٹر میں ناکارہ وینٹی لیٹرز کو تبدیل کرنے، عمارت کی مرمت اور صفائی ستھرائی کو ترجیح دینے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔ایڈیشنل چیف سکریٹری اجے کمار سنگھ نے کہا کہ ڈائریکٹر کو کئی مسائل پر فوری کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور آنے والے وقت میں ریمس میں ٹھوس تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ریمس کے ڈائریکٹر نے میٹنگ کو مثبت اور نتیجہ خیز قرار دیا اور یقین دلایا کہ آنے والے دنوں میں ریمس میں جامع بہتری دیکھی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلی میٹنگ 9 اکتوبر 2025 کو ہوگی جس میں باقی ماندہ تجاویز پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
میٹنگ میں مختلف ایجنڈوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس میں:-
ث خریداری میں تاخیر اور اس سے
پیدا ہونے والے مسائل۔
ثٹراما سینٹرکی سہولیات اور خامیاں
ث■ دیکھ بھال کا نظام اور خراب وینٹی
لیٹرز کی حالت۔
ث■ ضروری مشینوں کی خریداری اور
استعمال۔
ث■ علاج کی موجودہ صورتحال اور
بہتری کا خاکہ۔
اس میٹنگ میں ایم ایل اے سریش کمار بیٹھا، ایڈیشنل چیف سکریٹری اجے کمار سنگھ، فائنانس سکریٹری، ریمس ڈائریکٹر، رانچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر، رنپاس ڈائریکٹر، ڈویژنل کمشنر اور کئی دیگر افسران اور معززین موجود تھے۔