
الحیات نیوز سروس
رانچی ،12؍ستمبر:وزیر اعلی ہیمنت سورین سے حضرت رسالدار شاہ بابا درگاہ کمیٹی، ڈورنڈا، رانچی کے اراکین نے ملاقات کی۔ کمیٹی نے وزیر اعلیٰ کو رسالدار شاہ بابا کے پانچ روزہ 218ویں سالانہ عرس مبارک کے تحت 14 ستمبر کو چادر پوشی اور قوالی اسٹیج کی افتتاحی تقریب میں بطور سرپرست شرکت کرنے کی دعوت دی ۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران آنجہانی دیشوم گرو شیبو سورین کے لیے ایک خصوصی تعزیتی اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں حضرت رسالدار شاہ بابا درگاہ کمیٹی کے صدر ایوب گدی، جنرل سیکرٹری محمد جاوید انور، رضوان حسین، ذوالفقار علی بھٹو، محمد صادق، پپو گدی، شاہد خان، سمیر حجازی اور مشتاق عالم شامل تھے۔