جیسووا کے وفد نے وزیرا علیٰ اورکلپنا سورین سے کی ملاقات

الحیات نیوز سروس 
رانچی ،12؍ستمبر: وزیراعلیٰ ہیمنت سورین اور ایم ایل اے محترمہ کلپنا سورین سے  جھارکھنڈ آئی اے ایس آفیسرز واویز ایسوسی ایشن (جیسووا) کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ جیسووا کی جانب سے، انہوں نے وزیر اعلیٰ کو اپنے خاندان کے ساتھ 9 اکتوبر سے 13 اکتوبر - 2025 تک راجدھانی رانچی کے مورہابادی میدان میں منعقد ہونے والے دیوالی میلے میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو اس 5 روزہ دیوالی میلے کے دوران منعقد کئے جانے والے مختلف پروگراموں سے بھی آگاہ کیا۔ وفد نے وزیر اعلیٰ کو جیسووا کے سماجی بہبود کے کاموں، پروگراموں اور سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں جیسووا کی صدر مسز پریتی کماری، سکریٹری مسز منو جھا، خزانچی مسز شیوانی سنگھ، ایگزیکٹیو کمیٹی کی ممبران مسز رنجنا کمار اور مسز جیوتی منجو شامل تھیں۔