حکومت ہمیشہ جاں بحق ملازمین کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی

وزیر اعلیٰ نے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ایک ایک کروڑ روپے کا چیک دیا
الحیات نیوز سروس 
رانچی، 28 اگست : وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے آج جھارکھنڈ اسمبلی میں تین ریاستی سرکاری ملازمین، کانسٹیبل مرحوم اجیت کمار، کانسٹیبل انل کمار جھا اور صدر ایوارڈ یافتہ استاد مرحوم سشیل کمار مرانڈی، جو مختلف حادثات میں ہلاک ہوئے تھے، کے خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت ریاستی حکومت میں خدمات انجام دینے والے ان ملازمین کے اہل خانہ کے ساتھ ہمیشہ کھڑی ہے جو دوران سروس کسی بھی حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ مرنے والے ملازمین کے اہل خانہ کو عزت کے ساتھ پورا حق دلانے کا کام کیا جا رہا ہے، اسی سلسلے میں آج ریاستی حکومت کے تین متوفی ملازمین کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے کا یہ چیک دیا گیا ہے۔اس موقع پر مہلوک ملازمین کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ شری سورین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ مرنے والے ملازمین کے لواحقین نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے جو کام کیا جا رہا ہے وہ قابل ستائش ہے۔