وزراء کو دھمکی دینے والانوجوان گرفتار

لارنس بشنوئی گینگ سے وابستگی کا دعویٰ
الحیات نیوز سروس 
گریڈیہہ، 28 اگست: گریڈیہہ ضلع سے متعلق ایک سنسنی خیز معاملے میں پولیس نے بدھ کو بہار کی راجدھانی پٹنہ سے ایک نوجوان کو دو وزراء کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔گرفتار ملزم کی شناخت انکت مشرا کے طور پر کی گئی ہے جو گری ڈیہ کے راجندر نگر علاقہ کا رہنے والا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزم انکت مشرا نے جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری اور شہری ترقی کے وزیر اور گریڈیہہ کے ایم ایل اے سُدیو کمار سونو کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ دھمکی دیتے ہوئے اس نے کہا تھا کہ وہ بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ ہے۔