
الحیات نیوز سروس
رانچی،26؍اگست:گورنر سنتوش کمار گنگوار نے آج راج بھون کے دربار ہال میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں جسٹس نونیت کمار (جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج) کو جھارکھنڈ اسٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کے چیئرمین کے عہدے کا حلف دلایا۔ گورنر سنتوش کمار گنگوار اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے حلف برداری کے بعد جھارکھنڈ اسٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کے نو منتخب چیئرمین کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کمیشن کے لیے جسٹس نونیت کمار کی میعاد اہم سمجھی جاتی ہے۔ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن ریاست میں بجلی کے نظام کو برقرار رکھنے، نرخوں کے تعین اور صارفین کے مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ توقع ہے کہ ان کی تقرری سے کمیشن کے کام میں مزید شفافیت اور مضبوطی آئے گی۔ اس موقع پر دیگر اعلیٰ افسران اور معززین بھی موجود تھے۔