وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ملے مولاناقطب الدین رضوی

رانچی :وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ملے مولاناقطب الدین رضوی نے کہا اقلیتی کمیشن ،وقف بورڈ ،اردواکیڈمی ،مدرسہ بورڈکی جلد کریں تشکیل۔ وزیر اعلیٰ نے کہاودھان سبھااجلاس کے بعد ادارہ شرعیہ کے مطالبات پر سرکارعمل کریگی ۔ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلیٰ مولاناقطب الدین رضوی نے وزیر اعلیٰ سے کہاکہ اس وقت پورے جھارکھنڈ میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس ہورہی ہے اور اب تک نوادہ ،بشنگڑھ،برہی،کوڈرما،مدھوپور،دمکا،جارحانہ اجلاس ہوا  ہے جس میں لاکھوں باشندگان جھارکھنڈ نے اپنے حقوق کی بازیابی کامطالبہ سرکار سے کیا ہے ۔لہذا حکومت کو چاہیئے کہ بلاتاخیرادارہ شرعیہ کے مطالبات پورے کیے جائیں ۔(الحیات نیوز سروس)