الزام کے بعد وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری کا تبادلہ

بابو لال مرانڈی کے الزامات سیاست پر مبنی 
الحیات نیوز سروس 
رانچی،06؍مارچ:راجیو ارون ایکاجو وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے پرنسپل سکریٹری تھے، تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں۔ ان پر لگائے گئے الزامات کے بعد ان کا تبادلہ کر دیا گیا تھا۔ آج انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر خاموشی توڑ دی ہے۔ الزامات کا جواب دیا۔ آئی اے ایس افسر راجیو ارون ایکا نے اپنا موقف رکھتے ہوئے ان الزامات کو سیاسی طور پر محرک قرار دیا اور کہا کہ کسی سے دوستی کرنا غلط نہیں ہے۔ میں نے دفتر کے باہر کسی سرکاری کاغذ پر دستخط نہیں کئے۔راجیو ارون ایکا نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کے بارے میں تفصیل سے بات کی، مجھ پر الزام ہے کہ میں نے کسی کو فائدہ پہنچایا ہے۔ اس سے کیا فائدہ ہوا؟ اس حوالے سے کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔ میرے پاس ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری تھی، ٹرانسفر میرے ہاتھ میں نہیں تھا۔ میرے پاس کوئی طاقت نہیں تھی جس سے میں کسی کو فائدہ پہنچا سکتا۔
الحیات نیوز سروس 
رانچی،06؍مارچ: وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری راجیو ارون ایکا پر عائد الزامات کے بعد حکومت نے ان کا تبادلہ ٍکردیا ہے۔ عاملہ انتظامی اصلاحات راج بھاشا محکمہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سند رہے کہ اس تبادلے میں عائد الزام جو کہ 22سکنڈ کا ایک ویڈیو کلیپ ہے، بابو لال مرانڈی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای ڈی کے ملزم وشال چودھری کے گھر جاکر افسر فائلیں نپٹا رہے ہیں۔ بابو لال مرانڈی کا دعویٰ ہے کہ اس کلیپ میں راجیو ارون ایکا وشال چودھری کے ارگوڑا چوک واقع دفتر میں فائل میں لگے پیپر پر سائن کررہے ہیں۔ وہیں ان کے بغل میں ایک خاتون کھڑی ہیں، کہاجارہا ہے کہ خاتون وشال چودھری کی ملازمہ ہے اور بغل سے جس کی آواز آرہی ہے اور اپنے خاتون ملازمہ سے کسی سے پیسے آنے نہیں آنے کے بارے میں پوچھ رہا ہے وہ وشال چودھری کی آواز بتائی جارہی ہے۔ پھر خاتون کے ذریعہ پیسہ نہیں آنے کی جانکاری پر وشال کو فون لگاکر پیسے کے بارے میں پوچھ رہا ہے۔وہیں بابو لال نے کہا ہے کہ آدیباسی وزیر اعلیٰ کی دوہائی دینے والے وزیر اعلیٰ ذمہ داریوں سے بھاگ رہے ہیں۔ ریاست میں جوکچھ ہورہا ہے، وہ سوالات کے گھیرے میں کھڑے ہورہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی سکیورٹی میں لگے جوانوں کا اسلحہ اے کے 47 پریم پرکاش کے گھر سے برآمد ہونے پر قصورواروں پر کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ بابو لال نے اور بھی کئی سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔