جھارکھنڈ اسمبلی کے احاطے میں ہولی ملن تقریب منعقد

 وزیر اعلیٰ ،اسپیکر۔وزراء اور تمام ممبران اسمبلی نے ایک دوسرے کو رنگ لگاکر ہولی کی دی مبارکباد 
الحیات نیوز سروس
رانچی،04؍مارچ:پانچویں اسمبلی کے گیارہویں (بجٹ) اجلاس کی آج کی کارروائی کے اختتام کے بعد جھارکھنڈ اسمبلی کے احاطے میں ہولی ملن کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ہولی ملن تقریب میں اسمبلی اسپیکر جناب ربندر ناتھ مہتو، وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین، ایم ایل اے جناب پردیپ یادو، جناب راجیش کشیپ، جناب عرفان انصاری، محترمہ شلپی نیہا ترکی اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر ایک دوسرے پر پھولوں کی پتیوں سے سب نے ہولی کے تہوار کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ نے ریاست کے لوگوں کو نیک خواہشات پیش کیں
اس موقع پر وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین نے ہولی کے مقدس تہوار پر جھارکھنڈ کے تمام باشندوں کو تہہ دل سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ ہولی ملن کی تقریب کے بعد پریس اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہولی کا تہوار سب میں خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔  اس سال کی ہولی جھارکھنڈ کے ہر باشندے کی زندگی میں خوشیوں کے ساتھ نئے رنگ لائے، میں آج ایشور سے دعا کرتا ہوں۔