وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین جے ایم ایم کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے لیے گریڈیہہ پہنچے

الحیات نیوز سروس
گریڈیہہ،04؍مارچ:وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سنیچر کو جے ایم ایم کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے لئے گریڈیہہ پہنچے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کا ہیلی کاپٹر سنیچرکی دوپہر گریڈیہہ ہوائی اڈے پر پہنچا۔ اس دوران ہوائی اڈے پر ڈی سی نمن پریش لکڑا، ایس پی امیت رینو کے ساتھ ممبر اسمبلی سونو اور گانڈے کے ممبراسمبلی سرفراز احمد کے ساتھ جے ایم ایم کے ضلع صدر سنجے سنگھ نے گلدستے دے کر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر جے ایم ایم کے حامیوں کی بڑی تعداد ہوائی اڈے پر موجود تھی۔ چنانچہ ہوائی اڈے پر ہی وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ضلع خواتین پولیس فورس نے گارڈ آف آنر دیا۔ ہوائی اڈے کے بعد وزیر اعلیٰ ہیمنت کا قافلہ سیدھے سرکٹ ہاؤس پہنچا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ ہیمنت نے سرکٹ ہاؤس میں افسران کے ساتھ ضلع میں چل رہی اسکیموں کا جائزہ لیا اور مکمل جانکاری لی۔