وزیر اعلیٰ نے بجٹ کو کہا بہتر اور متوازن

الحیات نیوز سروس
رانچی،03؍مارچ:بجٹ پیش کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ ریاست کے جامع اور تاریخی بجٹ کو ریاستی حکومت نے جھارکھنڈ اسمبلی میں عوام کے لیے وقف کیا ہے۔ تمام طبقات کی ترقی اور بہتری کو مرکز میں رکھتے ہوئے یہ ’ہمین کر بجٹ‘ ریاست کی پائیدار ترقی میں اہم رول ادا کرے گا۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے باہر آتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تمام طبقات کا خیال رکھا گیا ہے۔ زراعت، تعلیم، خواتین اور بچوں کی ترقی کے علاوہ تمام محکموں میں بجٹ کی فراہمی کی گئی ہے۔