رام گڑھ ضمنی انتخاب میں آجسو کامیاب

سنیتا چودھری نے کانگریس امیدوار کو دی شکست 
الحیات نیوز سروس 
رانچی،02؍مارچ: رام گڑھ ضمنی انتخاب میں آجسوامیدوار سنیتا چودھری نے یو پی اے امیدوار بجرنگ مہتو کو21970 ووٹوںسے شکست دے دی۔ سنیتا چودھری کو 115595  ووٹ ملے۔ جبکہ بجرنگ کو 93653 ووٹ ملے۔  اس کے علاوہ سات امیدوار ایسے تھے جنہیں 2965 سے 1340 ووٹ ملے۔ریاستی کانگریس صدر نے کہا کہ ہم اس شکست کے پیچھے وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جہاں کمی ہے اسے دور کرنے کا کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسے 2024 کے انتخابات کے رجحان کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا کیونکہ اس سے پہلے ہم نہ صرف جھارکھنڈ بلکہ ملک کی کئی ریاستوں میں بھی جیت چکے ہیں۔ بہار کی تقسیم سے پہلے کانگریس، بی جے پی اور سی پی آئی کے امیدوار اس سیٹ سے اسمبلی میں پہنچتے تھے۔ جھارکھنڈ کی تشکیل کے بعد بھی ایک بار بی جے پی کو یہاں سے کامیابی ملی۔ لیکن اس کے بعد سے صرف آجسوپارٹی نے یہاں سے اپنا غلبہ برقرار رکھا ہے۔ تاہم 2019 میں یہ سیٹ بھی آجسوکے ہاتھ سے چھین لی گئی۔وہیں کانگریس کی ممتا دیوی جیت گئیں۔اہم بات یہ ہے کہ آج رام گڑھ ضمنی انتخاب کی گنتی ہوئی۔ گنتی کے 11 راؤنڈ میں این ڈی اے امیدوار سنیتا چودھری یو پی اے امیدوار بجرنگ مہتو سے آگے ہیں۔ آخر کار سنیتا کو 115595 ووٹ ملے۔ جبکہ بجرنگ کو 93653 ووٹ ملے۔ جیت کا مارجن 21970 ووٹ تھا۔ اس کے علاوہ سات امیدوار ایسے تھے جنہیں 2965 سے 1340 ووٹ ملے۔