وزیر خزانہ نے تیسرا ضمنی بجٹ پیش کیا

الحیات نیوز سروس 
رانچی،یکم؍مارچ: وزیر خزانہ رامیشور اوائوں نے بدھ کو اسمبلی میں 4546 ہزار کروڑ روپے کا تیسرا ضمنی بجٹ پیش کیا۔ سپلیمنٹری بجٹ میں محکمہ توانائی کے لیے سب سے زیادہ 645 کروڑ روپے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بلڈنگ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کو 100 کروڑ، پنشن ہیڈ میں 400 کروڑ، محکمہ جنگلات کو 112 کروڑ، محکمہ صحت کو 327 کروڑ، ہوم ڈیپارٹمنٹ کو 172 کروڑ، انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کو 122 کروڑ، روڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کو 365 کروڑ، محکمہ دیہی ترقی 136 کروڑ، محکمہ آبی وسائل کے لیے 162 کروڑ، درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کی بہبود کے لیے 470 کروڑ، محکمہ تعلیم کے لیے 371 کروڑ روپے۔