ڈاکٹرکہکشاں پروین اورڈاکٹر ارشد اسلم ہوئے سبکدوش

الحیات نیوز سروس 
رانچی:آج رانچی یونیورسٹی، رانچی کے شعبہ اردو کے سابق صدر ڈاکٹر کہکشاں پروین اور شعبہ کے سبکدوش ہونے والے صدر سید ارشد اسلم کو شعبہ کے نئے مقرر کردہصدر ڈاکٹر شکیل احمد اور فیکلٹی ممبر نے الوداع کیا۔وہیں موقع پرشعبہ اردو کےاستاد ڈاکٹر رضوان علی، سندیپ لکڑا، سودھا دیوی اور پاروتی دیوی موجود تھے۔ اس موقع پر تمام اساتذہ اور ملازمین نے دونوں ریٹائر ہونے والے اساتذہ کو نم آنکھوں کے ساتھ اپنی گاڑیوں میں بٹھا کر الوداع کیا۔واضح ہوکہ یکم مارچ 2023 کو نئے تعینات ہونے والے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شکیل احمد کا استقبال موجودہ اساتذہ، طلباء، طالبات اور ملازمین کریں گے۔