اسپیکر کے طلب کردہ نشست میں اپوزیشن غیر حاضر

وزیر اعلیٰ نے کہا -حزب اختلاف کا موقف واضح 
الحیات نیوز سروس 
رانچی،24؍فروری: 27 فروری سے شروع ہونے والے جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے سلسلے میں جمعہ کو اسپیکر رویندر ناتھ مہتو کی صدارت میں ایک میٹنگ ہوئی۔ یہ اجلاس ایوان کے پرامن کام کے حوالے سے اسپیکر نے بلایا تھا۔ بی جے پی اور آجسوکے نمائندے میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے۔ بی جے پی اور آجسوکا کوئی نمائندہ میٹنگ میں شریک نہیں ہوا۔ میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ اپوزیشن کے نمائندے یعنی بی جے پی اور آجسولیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں غیر حاضر تھے۔ اس سے اس کا موقف واضح ہو جاتا ہے۔ تاہم حکومت نے ایوان کے پرامن انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔