32 طلبہ کے سروں پررکھی گئی دستارحفظ، علماء ومشائخ کاہوانورانی بھرابیان

اسلامی مرکز میں شان حبیب کانفرنس وجشن دستار بندی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
الحیات نیوز سروس 
رانچی :- جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کامشہورومعیارری مدرسہ الجامعۃ القادریہ اسلامی مرکزھندپیڑھی میں تاریخ سازوعظیم الشان اجلاس بنام شان حبیب کانفرنس وجشن دستاربندی 22 فروری 2023 بروز بدھ بعدنماز عشاء اسلامی مرکزمیدان میں بحسن وخوبی اختتام پزیرہوا۔جس میں ملک کے نامورمشائخ، علماء، خطباء وشعراء ،سینکڑوں مقامی علماء کرام اور ہزاروں ہزار سامعین نے شرکت کی، نبیرہ اعلی حضرت پیرطریقت، شہزادہ قمرملت حضرت علامہ مولانا مفتی الشاہ عمررضاخان قادری رضوی بریلی شریف، مصلح قوم وملت خلیفہ حضور مفتئ اعظم ھند پیرطریقت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد شمس الدین رضوی نوری شیخ الحدیث دارالعلوم مسعودالعلوم بہرائچ شریف، خطیب الھند غازئ ملت حضرت علامہ ومولاناغلام رسول بلیاوی صدرمرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ وسابق ممبرآف پارلیامنٹ، مفکرملت مولانا محمد قطب الدین رضوی ناظم اعلی ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ وجوائنٹ سیکریٹری بین الاقوامی تنظیم العلماء فی الھند، مدرسہ فیض العلوم جمشیدپور کے استاذ فی الادب والحدیث مولانا مفتی فیض اللہ مصباحی، شاعرھندجناب تاج رضااورنگ آبادی بحیثیت مہمانان خصوصی شریک ہوے، تلاوت قرآن پاک سے کانفرنس کاآغاز ہوا اور اسلامی مرکز کے طلبہ نے مختلف زبانوں میں علم وہنرکے جوہردکھاے وکلام اعلی حضرت پیش کیا، جم غفیرکوخطاب کرتے ہوے سابق ممبرآف پارلیامنٹ مولاناغلام رسول بلیاوی نے کہاکہ مسلمانوں کی جان ایمان رسول باوقارصلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ ہے جن کی عزت وناموس کے لیئے اپنی جانیں قربان کرنے کوتیار ہیں انہوں نے ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطررانچی میں دونوعمر بچوں کی شہادت کابھی ذکرکیا،مولانابلیاوی نے کہاکہ آج بین الاقوامی سطح پر اسلام کوبدنام کرنے کی ناپاک کوششیں ہورہی ہیں اور مسلمانوں تخت مشق بنایا جا رہا ہے لیکن ہمارا ایمان ہے کہ مذہب اسلام کو مٹایانہیں جاسکتا، انہوں نے عظمت قرآن مقدس پربھی مبسوط گفتگوفرماتے ہوے کہاکہ قرآن مقدس پوری دنیاکی ھدایت راہنمائی کے لئے نازل فرمایا گیا یہی وجہ ہے کہ دنیامیں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب قرآن مقدس ہے اور اسے کبھی مٹایانہیں جاسکتاکہ اس کی حفاظت کاذمہ خود رب کائنات نے لے رکھاہے، علامہ بلیاوی نے ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس کابھی تذکرہ کیا جو بہار، جھارکھنڈ، بنگال، اڑیسہ میں 13 دسمبر2022 سے رواں پزیرہے ساتھ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کی سرپرستی وسنی بریلوی سنٹرل کمیٹی کے زیراھتمام علماء اہل سنت کی قیادت میں رانچی کے شہرواطراف میں ہرہفتہ تحریک بیداری اجلاس کو مشعل راہ بتایا، مولاناغلام رسول بلیاوی نہایت ولولہ انگریزاور پرمغزخطاب فرمایااسٹیج سے لیکر مجمع عام تک فلک شگاف نعرہاے تکبیرورسالت کی صدافضامیں گونجتی رہی، خلیفہ حضور مفتی اعظم ھند حضورمفتی شمس الدین رضوی قبلہ نے فرمایاکہ اللہ تعالی نے مومنوں پر پانچ وقت کی نمازفرض کیاہے جس کی ادائیگی نہایت ضروری ہے، آپ نے فرمایاکہ جونابالغ ہے یاپاگل ہے اس پر نمازفرض ہے اب جو بے نمازی ہیں وعہدکریں کہ کوئ نماز چھوٹنے نہ پاے، مفتی صاحب قبلہ نے قران، احادیث، فقہ، اور دینی کتابوں کے پڑھنے کی طرف عامۃ الناس کو ترغیب دلائی ماں باپ، استاذ، اور بڑوں کی عزت واحترام کاسبق دیااور اسلامی مرکز سے فارغ ہونے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی، آپ نے مجمع عام میں تقوی، علم، زہداور دینی خدمات کے پیش نظر مولانا مفتی اعجازحسین مصباحی، مولاناڈاکٹرتاج الدین رضوی، مولاناغلام فاروق مصباحی اور مولاناعابدرضافیضی کو اجازت وخلافت عطافرمایا اور جم غفیر کو جھوٹ، غیبت، شراب نوشی، زناکاری، سود، دھوکہ، فریب سے بچنے اور دوسروں کوبچانے کی تلقین فرمایا، پیرطریقت حضرت علامہ مولانا مفتی الشاہ عمررضاخاں قبلہ بریلی شریف نے کہاکہ اپنے سینوں میں عشق نبی پیداکرواور اسوہ حسنہ پر مضبوطی کے ساتھ قائم رہوں، آپ نے فرمایاکہ مسلک اعلی حضرت وہی مسلک ہے جو مسلک اہل سنت ہے اس لئے اسی پر مسلمانوں کوقائم رہناچاہیئے، سینکڑوں افراد نے نبیرہ اعلی حضرت کے دامن کرم سے وابستہ ہوے انہوں نے کہاکہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ مقدس میں درودوسلام کو اپناوضیفہ بنالو، ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی نے دینی تعلیم کے ساتھ علوم جدیدہ سائنس، حساب، جغرفی، علم کیمیا، انگریزی، ہندی، اردو ادب، نباتیات، کمپیوٹر سائنس، انجینئرنگ جیسے اہم علوم وفنون کی اہمیت وافادیت پرگفتگوفرمایا، مولانا مفتی فیض اللہ مصباحی نے درسی نظام الاوقات، طریقہ درس وتدریس اور اسلامی مرکز کے خدمات پر تفصیلی بیان فرمایا، مولانا ڈاکٹر عبداللہ احقرالقادری، مولاناڈاکٹرتاج الدین رضوی، مفتی محمد شمس تبریز علیمی، مفتی اعجاز احمد مصباحی، مولاناآفتاب ضیاء، مولانامسعود فریدی، مولانافاروق مصباحی وغیرہ نے بھی خطاب فرمایاتاج رضااوررنگ آبادی، مولاناشیرمحمدقادری، شیداپلاموی نے عمدہ کلام پیش کیا، غازئ ملت کی تقریرکے بعد اسلامی مرکز سے حفظ قرآن کی تکمیل کرنے والے 32 حفاظ کے سروں پر علماء ومشائخ نے دستارحفظ رکھااور انہیں حافظ کی سند وتحفہ تحائف دیئے گئے اسلامی مرکز کے نائب مہتمم قاری محمد ایوب رضوی، صدرمظہرعلی صدیقی، نائب سیکریٹری محمد نعیم الدین وغیرہ نے مہمانان وفارغ التحصیل طلباء کاپھولوں سے والہانہ استقبال کیا موقع پر متذکرہ علماء ومشائخ کے علاوہ مولاناسیدنوشاد عالم برکاتی، قاری کمال حبیبی، مولاناغلام صابر، مولانامنظور حسن برکاتی، مولاناوارث جمال، مولاناالحاج شمیم اخترحبیبی، مولانااشفاق احمد، قاری مجیب الرحمن، حافظ عبدالمبین نازش، مولانا ڈاکٹر غلام حیدرعلی، مولانادلدارحسین مصباحی، قاری اشرف اللہ رضوی، مولانا محمد حسن، حافظ انورعالم، مولانانورالحسن، مولانا عبدالسلام، مولاناعباس رضوی، اسلامی مرکز کے اساتذہ مولاناکلیم الدین مصباحی، مولانانظام الدین مصباحی، مولانانورعالم فیضی، مولاناشمشادمصباحی، مفتی جمیل، مولانا مفتی عاقب جاوید، مولانانسیم الدین تاج، حافظ جاویداحمدرضوی، حافظ شوکت علی، عمائدین میں عقیل الرحمن، محمداسلام، حاجی سعیدکوثر، حاجی سمیع اللہ خان، معیزاختر، ندیم عالم، محمد اسلام عرف عیدو، مکھیاناظرخان، صلاح الدین، حاجی نظام الدین ،محمد فاروق، محمد شعیب انصاری، پروفیسرجاوید، خورشیداختر، ڈاکٹر ارشاداحمد وغیرھم شریک ہوے، قبل نمازفجرصلوۃ وسلام پڑھاگیااور پیرطریقت حضور عمررضاخان قبلہ نے شجرہ عالیہ قادریہ پڑھااور حضور مفتی شمس الدین رضوی صاحب قبلہ نے دعا فرمائی اسطرح یہ تاریخ ساز اجلاس تمام ترکامیابیوں کے ساتھ اختتام پزیرہوا، اسلامی مرکز کے جملہ ارکان اور ھندپیڑھی کے تمام نوجوانوں نے کانفرنس کوکامیاب کرنے میں اہم کردارنبھایا۔