اجے کمار سنگھ ہوں گے جھارکھنڈ کے نئے ڈی جی پی

الحیات نیوز سروس 
رانچی،14؍فرروری: 1989 بیچ کے آئی پی ایس افسر اجے کمار سنگھ جھارکھنڈ کے نئے ڈی جی پی بنائے گئے، محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے سات آئی پی ایس افسران کے نام یو پی ایس سی کو بھیجے تھے۔یو پی ایس سی پینل نے تین آئی پی ایس افسران کے نام ریاستی حکومت کو بھیجے تھے۔ جس میں اجے بھٹناگر، اجے کمار سنگھ اور انیل پلٹا کے نام شامل ہیں۔ ریاستی حکومت نے اجے کمار سنگھ کے نام پر مہر لگا دی ہے۔