ورلڈ صوفی فورم کے چیرمین حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی کے لیے دعائے صحت کی اپیل

الحیات نیوز سروس 
رانچی: ہمدرد قوم و ملت ، حضور اشرف ملت، بانی و قومی صدر آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ، چیرمین ورلڈ صوفی فورم حضرت سید محمد اشرف اشرفی و الجیلانی کچھوچھوی عالم علالت میں ہیں اور ابھی ممبئی میں زیر علاج ہیں۔ حضرت کی صحت کے لیے اجتماعی دعائے صحت کے اہتمام کی درخواست ہے۔ سابق جے پی ایس سی چیرمین جناب پروفیسر حسن پرویز نے بھی حضرت کے لیے خصوصی دعا کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ ہم سب اللہ کریم سے دعا گو ہیںکہ اپنے حبیب کریم جناب محمد رسول اللہ ﷺ کے صدقے حضرت کو جلد سے جلد شفا اور صحت عطا فرمائے ۔ آمین