پوجا سنگھل کو ملی دو ماہ کی عبوری ضمانت

الحیات نیوز سروس 
رانچی،10؍فروری: پوجا سنگھل کو سپریم کورٹ سے دو ماہ کی عبوری ضمانت مل گئی ہے۔ معطل آئی اے ایس افسر پوجا سنگھل کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ پوجا سنگھل اور ان کی بیٹی کی خراب صحت کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں ضمانت دی جائے۔ اس معاملے کی سماعت کے بعد آئی اے ایس پوجا سنگھل کو عبوری ضمانت مل گئی ہے۔ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں پوجا سنگھل کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔