شیبو سورین کی طبیعت بگڑ ی ، میدانتا میں داخل

الحیات نیوز سروس 
رانچی،9؍فروری:جے ایم ایم کے سپریمو شیبو سورین کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ انہیں میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کا علاج نیفرولوجسٹ ڈاکٹر امیت کی نگرانی میں چل رہا ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم شیبو سورین کی طبی جانچ میں مصروف ہے۔ ڈاکٹروں نے اس کا الٹراساؤنڈ کرایا ہے۔گھبرانے کی ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید ٹیسٹ جمعہ کو کیے جائیں گے۔ فی الحال ضروری ادویات دی جارہی ہیں۔ آکسیجن کی سطح بھی بہتر ہوئی ہے۔ مرکزی ترجمان سپریو بھٹاچاریہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔