مفاد عامہ سے متعلق مسائل کو بروقت حل کرنا حکومت کی ترجیح: وزیر اعلیٰ 

الحیات نیوز سروس 
 کھیجوریا، دمکا،02؍فروری : مفاد عامہ سے متعلق مسائل کو بروقت حل کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ میری ہمیشہ سے یہ کوشش رہتی ہے کہ عوام کے مسائل کو سمجھنے کے لیے ان سے براہ راست ملاقات اور بات چیت کروں تاکہ ان کے حل کے لیے پہل کی جا سکے۔ وزیر اعلی جناب ہیمنت سورین نے مزکورہ باتیں آج دمکا کے کھیجوریا میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ان سے ملنے آئے لوگوں سے کہی۔ اس موقع پر لوگوں نے وزیر اعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کرایا ۔ وزیر اعلیٰ نے عوام کو یقین دلایا کہ آپ نے جن مسائل کا ذکر کیا ہے ان کے حل کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ لوگوں نے بھی وزیر اعلیٰ کی تعریف کی اور کہا کہ حکومت ان کی توقعات اور امیدوں کے مطابق کام کر رہی ہے۔