ڈاکٹر سید ارشد اسلم رانچی یونیورسٹی شعبۂ اردو کے صدر بنائے گئے

الحیات نیوز سروس 
رانچی :ڈاکٹر سید ارشد اسلم شعبہ اردو رانچی یونی ورسٹی کے نئے صدر بنائے گئے۔اس سلسلے میں کل ہی رانچی یونیورسٹی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔اس سے قبل ڈاکٹر سید ارشد اسلم ڈورنڈا کالج کے صدر شعبہ اردو تھے۔موصوف ایک فعال اور متحرک شخصیت کے حامل ہیں۔ڈورنڈا کالج کے شعبہ اردو کو انہوں نے بہت کم دنوں میں اپنی انتھک کوششوں اور محنتوں سے چار چاند لگا دیا تھا ۔اس سے قبل ڈورنڈا کالج میں شعبہ اردو کا الگ سے کوئی وجود نہیں تھا۔نہ الگ سے لکچر روم نہ صدر شعبہ کا چیمبر۔نہ لائبریری نہ کلرک نہ ملازم۔لیکن سید ارشد اسلم کی کوششوں سے ماشاءاللہ ڈورنڈا کالج میں اب ساری سہولیات میسر ہیں۔ڈاکٹر صاحب کیی اہم کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ان کی چند کتابوں نے ہندو پاک میں بڑی مقبولیت حاصل کی ہے۔امید ہے پوسٹ گریجویٹ کا شعبہ ان کی صدارت میں روشن وتابناک رہے گا۔آج مورخہ 2 فروری کو انہوں نے شعبے کی صدارت کا عہدہ سنبھال لیا۔اس موقع پر رانچی یونیورسٹی کے کئی پوسٹ گریجویٹ ڈپارٹمنٹ کے صدور اور دیگر اساتذہ نے شرکت فرما کر ڈاکٹر سید ارشد اسلم کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر علم نفسیات کے صدر شعبہ ڈاکٹر زیبا،ہندی کے صدر شعبہ ڈاکٹر چندریکا ٹھاکر،شعبہ جغرافیہ کے پروفیسر سنیل کمار،ڈاکٹر راجیش لال،زولوجی شعبہ کی پروفیسر وندنا کماری اور شعبہ اردو کی سابق صدر ڈاکٹر کہکشاں پروین اور ڈاکٹر رضوان علی بھی شامل ہوئے اور ڈاکٹر سید ارشد اسلم کو دلی مبارکباد پیش کی۔