دھنباد میں14 افراد زندہ جلے

سلینڈر پھٹنے سےآشیرواد ٹاور میں لگی آگ، 6 لاشیں نکالی گئیں
الحیات نیوز سروس 
دھنبا د(سہیل قریشی ):دھنباد میں آشیرواد ٹاور میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں 14 لوگوں کی موت کی اطلاع ہے۔ اب تک 6 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ آگ آشیرواد ٹوئن ٹاورز کے پیچھے واقع بی بلاک کی دوسری منزل پر لگی۔ فائربریگیڈ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔آگ لگنے کی وجہ گیس سلنڈر کا دھماکہ بتایا جا رہا ہے۔ حادثے میں ایک بچی سمیت 14 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اس حادثے میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔واضح ہو کہ اسی فلور کے ساتویں منزل میں رہنے والے بی سی سی ایل کے اہلکار نے بتایا کہ جس گھر میں آگ لگی وہاں شادی تھی۔ 31 جنوری کو ہی سدھی ونائک ہوٹل میں پارٹی تھی لیکن آگ لگنے سے خوشیوں سے بھرا گھر سوگ میں ڈوب گیا۔ہنوز آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔آگ تیزی سے ایک دوسرے فلٹ میں پھیل رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اپارٹمنٹ کے زیادہ تر فلیٹس خالی ہو چکے ہیں۔ فلیٹ کی تیسری منزل کے اوپر والے لوگ اپارٹمنٹ کی چھت پر جا کر اپنی جان بچانے کی فریاد کر رہے ہیں۔