جمعیت علماء گریڈیہہ کے زیر اہتمام خواتین کو ارتداد سے بچانےکےلئے 10 سے 25 فروری تک اصلاح معاشرہ کا انعقاد:مولانا رستم قاسمی

الحیات نیوز سروس
گریڈیہہ:جمعیۃ علماء ضلع گریڈیہہ کے ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ شاہانہ میرج ہال بھنڈاریڈیہہ گریڈیہہ میں منعقد ہوئی ،جس کی صدارت جناب مولانا محمداکرم قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع گریڈیہہ نے کی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب مولانا محمدصغیر احمدقاسمی سرپرست جمعیۃ علماء ضلع گریڈیہہ وناظم شعبہ تنظیم وترقی جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے شرکت کی ۔
ایجنڈوں پرتفصیلی بحث کے بعد مندرجہ ذیل تجاویز منظور ہوئیں ۔ تجویز نمبر۱ پورے ضلع میں 10تا 25فروری 2023گریڈیہہ کے تمام حلقوں میں دوگروپ پر مشتمل اصلاح معاشرہ کا پروگرام منعقد کیے جائیں گے، تجویز نمبر۲: مسلم لڑکیوں کو ارتداد سے بچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پروگرام منعقد کیے جائیں گے ،شہر،گاءوں اور علاقہ کے ائمہَ مساجد کو اس موضوع پر اہمیت کے ساتھ خطاب کرنے کی تحریک چلائی جائے گی، تاکہ ملت کا یہ اہم کام مسلمانوں کے گھرگھرتک پہنچ جائے، سابقہ کاروائی کی خواندگی کرتے ہوئے جناب مولانا محمدرستم قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع گریڈیہہ نے اصلاح معاشرہ عشرہ 2022ء کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے سال پورے ضلع گریڈیہہ میں تقریباً 70چھوٹے بڑے پروگرام منعقد ہوئے ،جس کے اچھے اثرات ضلع بھر میں محسوس کیے گئے، ایجنڈے کے غرض وغایت بیان کرتے ہوئے جناب مولانا محمداکرم قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع گریڈیہہ نے کہاکہ اس وقت خواتین کو ارتدادسے بچانے کے لیے اصلاح معاشرہ کا اہم حصہ بناکر زیادہ سے زیادہ اصلاح معاشرہ پروگرام کرنے کی ضرورت ہے ساتھ ہی ساتھ ائمہَ کرام پورے سال اپنی اپنی مسجدوں میں اس کو موضوع بناکر خطاب کریں ،اس موقع جناب مولانا صغیراحمدقاسمی ناظم شعبہ تنظیم وترقی جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے کہاکہ اس کو کامیاب بنانے کے لیے دووفد بناکرپورے ضلع میں زیادہ سے زیادہ پروگرام کیے جائیں ۔ مولانا محمدالطاف حسین نعمانی اور مولانا مفتی قاضی شمس الحق قاسمی اور مولانا عبدالصمد ، مولانا امتیاز قاسمی ،اسلم وکیل، سعیداختر، حافظ عبدالصمد، مولانامحمداشفاق قاسمی وغیرہ نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہارکیا ۔
شرکت کرنے والوں میں مولانا ابوالکلام مظاہری ،ماسٹر تنویرعالم، انتصارخان، مولانا عبدالقیوم، مولانا سمیع اللہ، حافظ امتیاز ،محمدعمران ،قاری محمداسلم، حافظ اسعد، محمدطاہر ، ابوالکلام، حیدرعلی قابل ذکر ہیں ۔
میٹنگ کا آغازقاری محمدشمس الحق کی تلاوت سے کیاگیا اور جناب مولانا محمدیعقوب نے خوبصورت انداز میں نعت پاک پیش کیا ۔ مولانا صغیر احمدقاسمی کی دعاء پر میٹنگ کا اختتام عمل میں آیا ۔اس بات کی جانکاری ضلع  گریڈیہہ  کے فعال  ومتحرک سماجی کارکن و جمعیت علماء گریڈیہہ کے نائب صدر و جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا کے ناظم اعلی مولانا  محمد الیاس  مظاہری  نے دی۔