ای ڈی نے صاحب گنج ڈی سی سےکی 7گھنٹے تک پوچھ تاچھ

الحیا ت نیوز سروس 
رانچی ،23؍جنوری: ای ڈی نے صاحب گنج ڈی سی سے 7 گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا ہے۔ ای ڈی ٹیم نے ایک ہزار کروڑ سے زیادہ کے غیر قانونی کانکنی گھوٹالہ معاملے میں پوچھ گچھ کی ہے۔ ای ڈی نے صاحب گنج ڈی سی کو سمن جاری کیا اور انہیں سوموارکو صبح 11:00 بجے ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہونے کی ہدایت کی تھی۔ صاحب گنج ڈی سی آج صبح 11:00 بجے ای ڈی کے دفتر پہنچے تھے۔ جس کے بعد ای ڈی کی ٹیم نے ایک ہزار کروڑ سے زیادہ کے غیر قانونی کانکنی گھوٹالہ معاملے میں پوچھ گچھ کی ہے۔ ای ڈی نے پوچھ گچھ کے لیے 6 فروری کو دوبارہ طلب کیا ہے۔