این این گھوش سناتن ٹیچرس ٹریننگ کالج میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 126ویں یوم پیدائش منائی گئی

الحیا ت نیوز سروس
رانچی، 23 جنوری: اپنے مضبوط ارادے سے انگریز حکومت کے خلاف جنگ چھیڑنے والے نیتا جی سبھا س چندر بوس آج بھی عوام کے دلوں میں بستے ہیں ۔نئی نسل کو نیتا جی کی 126ویں جیتنی کے موقع ان کے نقش قدم پر عمل پیرا ہونے کے مقصد کو لیکر آج ڈاکٹر ایس این پاٹھک کی قیادت میں آزاد ہند فوج کے بانی نیتا جی سبھاش چندر بوس کا 126 واں یوم پیدائش این این گھوش سناتن ٹیچرس ٹریننگ کالج، جمواری، کانکے کے طلباء نے کے ذریعہ پر وقرار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹرایس این پاٹھک اور کالج کے تمام اساتذہ نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کی تصویر پر گلپوشی کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس کے بعد پرنسپل کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔ اس موقع پر پرنسپل نے کہا کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس ملک کے عظیم ہیرو تھے۔ انہوں نے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے ملک کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ وہ واحد رہنما تھے جنہوں نے آزاد ہند فوج قائم کرکے ملک کو آزاد کوکرانے اور برطانوی سلطنت کو دنیا سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عہد کیا۔ وہ ملک چھوڑ کر جرمنی اور جاپان کے راستے سنگاپور پہنچا۔ وہاں کی جیل سے قیدیوں کو رہا کروانے کے بعد اس نے فوج تیار کی اور ملک کو آزاد کرنے کے لیے نکلا۔ انہوں نے جئےہند اور دہلی چلو کا نعرہ دیا۔ ان کے نعرے تم مجھ سے خون دو میں تمہیں آزادی دونگا نے ملک کے نوجوانوں میں جوش پیدا کیا۔اس دوران کالج میں والی بال کےکھیل مقابلے بھی منعقد ہوئے۔پروگرام کی نظامت آشیش رنجن اور نوین پاٹھک نے کی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں ریما اپاسنا، گیتا مہاراج، کماری پرینکا، ارچنا کماری اور تمام ٹرینیز کا خصوصی رول رہا۔