ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس جامتاڑہ کی تیاریاں زوروں پر تحریک ادارہ شرعیہ سے ملت مستحکم ہورہی ہے:علماء جامتاڑا

الحیات نیوز سروس
جامتاڑا:- گذشتہ 14 ستمبر 2022 کو مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ میں حضور امین شریعت رابع فقیہ عصر حضرت علامہ مفتی عبدالمنان کلیمی کی صدارت وسرپرستی میں مرکزی مجلس شوری کانمائیندہ اجلاس ہوا تھا جس میں ملک وملت کی فلاح وبہبود کے لئے بہت ہی اہم فیصلے لینے گئے تھے اس اجلاس میں بہار، جھارکھنڈ، بنگال،اڑیشہ کے تقریبا700 علماء، عمائدین وارباب حل وعقد نے حصہ لیاتھامرکزی شوری اجلاس میں لیئے گئے فیصلوں میں ایک اہم فیصلہ یہ تھاکہ ملک کے جمہوری ڈھانچے کو مضبوط ومستحکم کرنے اور مبینہ طور پرپھیلائ جارہی نفرت کو ختم کر پورے بھارت میں قومی ہم آہنگی اور خیرسگالی، گنگاجمنی تہذیب نیز بھارت کے آئین کو بچائے رکھنے اور ملک بالخصوص بہار، جھارکھنڈ، بنگال، اڑیشہ کے مسلمانوں کے سلگتے اہم مسائل کے حل کی خاطر مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ کے قومی صدر سابق ممبرآف پارلیامنٹ حضرت مولانا غلام رسول بلیاوی کی قیادت میں مرحلہ وار چاروں ریاستوں کے ہرایک ضلع میں "ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس " انعقاد کیاجائیگا، اسی فیصلے کے مطابق گزشتہ 13 دسمبر2022 کو بہار کے بیتیاچمپارن سے ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس کاآغاز ہوچکاہے اسی کڑی میں آئیندہ 15 فروری 2023 کو جامتاڑہ میں تحریک بیداری کانفرنس کرنے کافیصلہ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے اشتراک سے مرکزی ادارہ شرعیہ نے لیاہے اس سلسلے میں گزشتہ 14 جنوری کو ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی حضرت مولانا محمد قطب الدین رضوی کاجامتاڑہ دورہ ہواتھااسی دن سے کانفرنس کی تیاری شروع کردی گئ اورمختلف تیاری کمیٹی کی تشکیل ناظم اعلی کی موجودگی میں ہوئ تھی اسی کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں اج بتاریخ 22جنوری2023بروز اتوار 10بجے دن جامتاڑا ضلع کے کرماٹانڑ پرکھنڈ مدرسہ تعمیر ملت تلیا میں حضرت مولانا جمال القادری کی صدارت میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری و اصلاح معاشرہ کانفرنس کی تیاری کو لےکر دوسری نشست ہویء جس میں جامتاڑا ضلع کے علماء کرام و دانشورانِ نے شرکت کی اور اپنے اپنے مفید مشوروں سے نوازتے ہوےء کہا کہ کثیر تعداد میں لوگوں کو جمع کرنا ہے نیز کانفرنس کو کامیاب بنانا ہے شرکاء میٹنگ میں خصوصیت کے ساتھ حضرت مولانا علیم الدین مولانا مقبول احمد مصباحی مولانا صدام جامی مولانا اصغر علی ثابت القادری مولانا عبد الرزاق مصباحی مولانا مختار احمد مولانا شمس الحق مصباحی مولانا ابوالحسن مولانا اسحاق مولانا مشتاق احمد مولانا صدیق حسن جھارکھنڈی مولانا سہراب مولانا غلام رسول مولانا مجاہد رضا مولانا زاہد رضا رفیق فتح پور حافظ قمر الدین مولانا عبدالرقیب مولانا شبیر مولانا ذاکر اس کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی، قاری سخاوت حسین اس وقت کیری شریف کے عرس پاک میں شریک ہیں تاہم ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس کی تمام ترتیاریوں کے اہم رکن ہیں اور جامتاڑہ کے سبھی علماء، ائمہ مساجد، مدارس ومکاتب کے علماء، ہرانجمن وپنچایت کے عہدیداران تیاریوں میں مصروف ہیں عامۃ المسلمین جامتاڑہ اس کانفرنس کولیکرپرجوش وفرحاں ہیں،مرکزی ادارہ شرعیہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس کانفرنس میں غازئ ملت سابق ممبرآف پارلیمنٹ مولاناغلام رسول بلیاوی قومی صدر، حضورامین شریعت رابع فقیہ عصرمولانامفتی عبدالمنان کلیمی مرادآباد، علامہ سیف اللہ علیمی کولکاتا، صدرقاضئ شریعت مولانامفتی امجدرضاامجد، ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی، علامہ قاری نثاراحمد کولکاتا، مرکزی صدرمفتی مولاناالحاج مفتی حسن رضانوری، مرکزی ادارہ شرعیہ کے پرنسپل مولانانوازش کریم فیضی، مدرسہ فیض العلوم کے صدرالمدرسین مولانامفتی صلاح الدین نظامی مصباحی، مولانانعمان اخترفائق الجمالی نوادہ، علامہ آصف اقبال گریڈیہ، مرکزی نائب قاضی مولانامفتی غلام حسین ثقافی،مولاناشہادت حسین، جناب دلکش رانچوی، جناب حبیب اللہ فیضی، جناب دلبرشاہی جیسے خطباء، مشائخ وشعراء کرام کی شرکت ہوگی۔