
نئی دہلی، 30 جولائی (یو این آئی) انڈیا الائنس کے لیڈروں نے بدھ کو بھی ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔مانسون اجلاس کے آغاز سے ہی اتحاد کے لیڈر اپنے مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں ہر روز احتجاج کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی ہموار طریقے سے چلنے کے باوجود ان کا احتجاج آج بھی جاری رہا۔اتحاد کے لیڈر گزشتہ ہفتے آپریشن سندور پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کر رہے تھے اور اب وہ بہار میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی اور حد بندی کے معاملے پر احتجاج کر رہے ہیں۔کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی ، آر ایس پی کے این کے پریما چندرن سمیت کئی لیڈروں نے احتجاج میں حصہ لیا۔