جے ایم ایم کا’ایکس‘ ہینڈل ہیک، وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے تحقیقات کادیا حکم

الحیات نیوز سروس 
     رانچی، 13 جولائی: جھارکھنڈ کی حکمراں جماعت جھارکھنڈ مکتی مورچہ کا آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل’ایکس‘ ہیک ہو گیا ہے۔وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے اپنے ایکس ہینڈل سے پوسٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے جھارکھنڈ پولیس کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔وزیر اعلیٰ مسٹر سورین نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ جے ایم ایم کے آفیشل ایکس ہینڈل کو سماج دشمن عناصر نے ہیک کر لیا ہے۔ جھارکھنڈ پولیس نوٹس لے اور معاملے کی تحقیقات کر کے فوری کارروائی کرے۔ وزیر اعلیٰ نے ایکس کارپ انڈیا سے بھی اس معاملے میں نوٹس لینے کو کہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ آدھی رات کے قریب جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے آفیشل ایکس ہینڈل سے گلہری کی ایک عجیب و غریب تصویر شیئر کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔