اسکالرشپ اور سائیکل کی تقسیم کے منصوبوں کو تیز کرنے کی ہدایت

الحیات نیوز سروس 
محکمہ بہبود کی ریاستی سطح کا جائزہ اجلاس اختتام پذیر 
رانچی، 12 جولائی: جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش کمار گنگوار نے آج ہوٹل ریڈیسن بلو، رانچی میں 'رانچی کینسر سمٹ-2025' کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کینسر ایک ایسی پیچیدہ بیماری ہے جو نہ صرف ایک شخص کے جسم کو بلکہ پورے خاندان کے ذہنی، سماجی اور جذباتی استحکام کو بھی متاثر کرتی ہے۔گورنر نے کہا کہ ایسی صورتحال میں انسانی ہمدردی، بھروسہ اور تعلق اس کے علاج میں ادویات کی طرح ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ جیسی ریاست میں جہاں دور دراز اور دیہی علاقوں میں صحت کی خدمات اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے، کینسر جیسی بیماریوں کی بروقت شناخت اور مناسب علاج کے لیے کوششیں انتہائی ضروری ہیں۔گورنر نے کہا کہ 'آیوشمان بھارت‘ اسکیم وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک انقلابی پہل ہے، جس نے غریب اور محروم طبقات کو مفت اور معیاری علاج فراہم کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔ لیکن اس اسکیم کی مکمل کامیابی اسی وقت ممکن ہے جب ڈاکٹر، اسپتال، ریاستی حکومتیں اور سماج اجتماعی ذمہ داری کے ساتھ مل کر کام کریں۔ڈاکٹروں کو ’’ویدیا نارائنے ہری‘‘ قرار دیتے ہوئے گورنر نے انہیں زندگی بخشنے والاقرار دیا اور کہا کہ اگر طبی علاج خدمت، ہمدردی اور لگن کو بنیاد بنا کر کیا جائے تو کینسر کے ہر مریض کی زندگی میں امید کی کرن جاگ سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بہت سے لوگوں کو بریلی وہاں کے ماہر ڈاکٹر کے پاس علاج کے لیے بھیجتے ہیں اور وہاں کے علاج سے لوگوں کو تسلی بخش نتائج ملتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سمٹ کے ذریعے کینسر کے علاج اور عوامی بیداری کو جھارکھنڈ میں ایک نئی سمت ملے گی۔گورنر نے تمام شرکاء سے اپیل کی کہ کینسر کا کوئی بھی مریض تنہا نہ رہے، ہم سب اس کے دکھ درد کو اپنا سمجھتے ہوئے اسے زندگی کی راہ پر واپس لانے کے لیے کوششیں کریں۔