
الحیات نیوز سروس
رانچی، 13 اپریل:ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر گیانییش کمار نے کہا ہے کہ دشم فال جیسے دور درازعلاقے میں خدمات انجام دینے والی بی ایل او دیدیاںپورے ملک کی بی ایل اوز کے لیے مشعل راہ ہیں۔چیف الیکشن کمشنر اتوار کو جھارکھنڈ کے دشم آبشار کے احاطے میں بی ایل اوز کے ساتھ ایک بات چیت کے پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان بی ایل اوز نے سخت حالات کے باوجود گھر گھر پہنچ کر ووٹنگ کے عمل کو کامیاب بنایا اور ووٹنگ کی شرح میں بہتری لائی۔ انہوں نے کہا، "جہاں نہ پہنچے روی، وہاں پہنچے بی ایل او دیدی"۔گیانیش کمار نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ایک نئی پہل شروع کی ہے، جس کے تحت ملک بھر کے منتخب بی ایل اوز کو دہلی بلا کر ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ دشم آبشار کی بی ایل او دیدیاں اس ٹریننگ پروگرام میں ٹرینر کی حیثیت سے شامل ہوں گی تاکہ دیگر ریاستوں کے بی ایل اوز ان کی ورکنگ اسٹائل سے سیکھ سکیں اور متاثر ہو سکیں۔مسٹر کمار مزید کہا کہ انہیں جھارکھنڈ میں الیکشن سے جڑے تمام سطح کے افسران سے ملنے کا موقع ملا، جھارکھنڈ میں ایک لاکھ سے بھی زائد الیکشن سے منسلک ملازمین جو نہایت دیانتداری سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کے تین بنیادی ستون ہوتے ہیں پہلا الیکشن کمیشن کا ادارہ جاتی نظام دوسرا ووٹر لسٹ اور تیسرا ووٹنگ اوررائے شماری۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن محض 500 افراد پر مشتمل ایک ادارہ ہوتا ہے، جو الیکشن کے دوران لاکھوں افراد کو ڈیپوٹیشن پر شامل کر کے دنیا کا سب سے بڑا ادارہ بن جاتا ہے، اور 10.5 لاکھ پولنگ اسٹیشنز پر ایک جیسا شفاف اور منظم عمل مکمل کرتا ہے۔