
الحیات نیوز سروس
گانڈے، 9 اپریل:ایم ایل اے کلپنا مرمو سورین نےبدھ کو گانڈے اسمبلی حلقہ میں متعدد ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔افتتاحی پروگرام کے دوران متعدد عوامی فلاحی منصوبوں کی شروعات کی گئی جن میں موبائل میڈیکل وہیکل سروس، سڑک کی تعمیر، صحت مرکز اور پینے کے پانی کی اسکیم شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کو ہر گاؤں تک لے جانا اور عوامی خدمت کو مضبوط کرنا میری ترجیح ہے۔مقامی لوگوں نے اپنے عوامی نمائندے کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور پرتپاک استقبال کیا۔ مقامی لوگوں نے ایم ایل اے کا روایتی طور پر ہار پہنائے اور تالیوں کی گونج میں شاندار استقبال کیا۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں گاؤں والوں کے ساتھ ساتھ انتظامی افسران بھی موجود تھے۔