1373سکنڈری اساتذہ کی بحالی کا راستہ ہوا صاف

جھارکھنڈ کابینہ کی بیٹھک میں کل 14تجاویز کو ملی منظوری ،ریاست میں صنعت کو فروغ اور اڈانی پاور پلانٹ پر غور وخوض کر حل نکالنے پر اتفاق رائے 
الحیات نیوز سروس 
     رانچی،8؍اپریل:آج جھارکھنڈ کابینہ کی ایک میٹنگ وزیراعلی ہیمنت سورین کی صدارت میں منعقد کی گئی۔ اس نشست میں کیبنٹ کے 14 ایجنڈوں پر مہر لگی۔ اس میں خاص طور سے ریاست جھارکھنڈ میں 1373 سیکنڈری ہیڈ ماسٹروں کی بحالی کی تجویز کو کیبنٹ سے منظوری ملی۔ نئی باز آبادکاری پالیسی 2012 کو 2027 تک کی مدت کے لیے توسیع دی گئی۔ اےوی ایشن ٹربائن فیول کی شرح میں ترمیم کیا گیا ہے اور اس سے چار فیصد سے بڑھا کر 12 فیصدی کیے جانے کے تجویز کو منظوری دے دی گئی ۔ جھارکھنڈ وزارت کے منسٹر کونسل جلسہ گاہ میں کیبنٹ کی بیٹھک کا انعقاد کیا گیا ۔جھارکھنڈ کے سرکاری سیکنڈری سکول اساتذہ ٹی جی ٹی درجہ سات کے  لیول اور سرکاری پلس ٹو اسکول اساتذہ پی جی ٹی لیول ساتویں پہ سکیل بالترتیب خالی اسامیوں 9470 اور 797 عہدے میں کوبالترتیب 8,650 اور250عہدہ کل 8,900 عہدوںکے لیے جگہ بنائی گئی اور 510 سرکاری پلس ٹو اسکولوں میں سیکنڈری اچاریہ لیول 7پے اسکیل کی ضرورت کے مطابق 1373 سیکنڈری اچار یوں کے عہدے کی جگہ کو منظوری دے دی گئی۔ اس کے علاوہ جھارکھنڈ گراس روٹس اینویشن انٹرنشپ یوجنا کی منظوری بھی دی گئی ۔جھارکھنڈ ایجوکیشن میں پرائمری لیول کے عہدہ داروں کو ریاستی تعلیمی سیوا ٹو انسپیکشن شاخ کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی ۔اسی طرح صنعت کو بڑھاوا دینے کے لیے اسپین اور سویڈن یاترا اور اس کے خرچ کی بھی منظوری دی گئی۔جھارکھنڈ کیبنٹ نے سرکاری ہسپتالوں کے ذریعہ مختلف صحت بیمہ منصوبہ سے زیادہ کلیم کی رقم حاصل کر ہسپتالوں کے بہتر انتظامی امور اور صحت سہولتوں کو کے مطابق کرنے کے لیے ہسپتال انتظامیہ کے لیے ہدایات جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ۔جھارکھنڈ میں صنعتی سرمایہ کاری کو دلچسپ بنانے اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں ایک اعلی سطحی نمائندہ وفد تشکیل کر اسپین اور سویڈن دورہ اور اس سے متعلق خرچ کی منظوری بھی دی گئی۔ جزوی طور پر اساتذہ کے عہدے سے کام لیے جانے کے لیے کی مدت میں توسیع کو بھی منظوری دی گئی اور ایس ٹی ایس سی ، اقلیتی اور پسماندہ طبقہ محکمہ فلاح کے ذریعہ چلائے جا رہے رہائشی اسکولوں میں تعلیمی کام کے لیے فوری طور پر نظم کرنے کی بنیاد پر جزوی مدت پر کام کر رہے اساتذہ سے کام لیے جانے کے لیے مدت میں توسیع کوبھی منظوری دے دی گئی ۔محکمہ ٹیلی کام ڈیپارٹمنٹ حکومت ہند کے ایکٹ 2023 کے سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن نمبر 534 مورخہ 17.09.2024کے ذریعے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے سن 2024 کو لاگو کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ اس موقع پر کل 14 تجاویز پرگفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کابینہ کے اتفاق رائے سے ان تجاویز کو منظور کر لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے اڈانی پاور پلانٹ پر بھی غور کرنے کی بات کہی اور بتایا کہ پاور پلانٹ کے سلسلے میں رعیت کی زمین کے متعلق جو معاملے اور تنازعہ ہیں اس کو ضلع سطح پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے حال ہی میں ریاست میں تین بڑے تیوہارعید، سرہول اور رام نومی کے پرامن طور پر گزر جانے پر لوگوں کو مبارکباد دی اور اس خیال اور خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ریاست میں اسی طرح تمام تہواروں کے موقع پر امن و امان بحال رکھنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر کیے جائیں گے تاکہ تمام مذاہب کے لوگ پُرامن طریقے سے اپنا تہوار کو بھائی چارے کے ماحول میں منا سکیں۔