سنجے سیٹھ نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے کی ملاقات

الحیات نیوز سروس 
     رانچی، 7 اپریل : وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ نےوزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے کانکے روڈ، رانچی میں واقع وزیر اعلیٰ کے رہائشی دفتر میں ملاقات کی۔یہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے ساتھ ان کی خیر سگالی ملاقات تھی۔ اس موقع پر جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی ایم ایل اے اور وزیر اعلیٰ کی اہلیہ کلپنا سورین بھی موجود تھیں۔قابل ذکر ہے کہ سنجے سیٹھ 2019 سے رانچی لوک سبھا حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہیں اور فی الحال نریندر مودی کی حکومت میں وزیر مملکت برائے دفاع کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔