گورنر سنتوش کمار گنگوار اور وزیراعلی ہیمنت سورین نے دی عید الفطر کی مبارکباد

الحیا ت نیوز سروس 
 رانچی ،30؍مارچ: ریاست کے گورنر سنتوش کمار گنگوار اور وزیراعلی ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ کے تمام باشندوں کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ریاست میں امن شانتی اور اتحاد کو بنائے رکھا جانا چاہیئے، چونکہ عید الفطر کا تیوہار ہمیں انہی باتوں کی دعوت دیتا ہے۔ اس میں امیر غریب کے تمام امتیازات کو مٹا دیا جاتا ہے ۔ عید یقینا خوشی اور مسرت کا تہوار ہے جسے اسی انداز میں منایا جانا چاہیے، تاکہ آپسی بھائی چارہ اور قومی یکجہتی قائم رہے۔ انہوں نے تمام لوگوں کے متعلق اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کی زندگی میں خوشیاں اور استحکام آئے انہوں نے اس موقع پر مزید کہا ہے کہ عید الفطر اپنے پڑوسیوں اور سماج کے دیگر لوگوں کے تیئں اتحاد کا جذبہ برقرار رکھا جانا چاہیے ۔اس موقع پر پر دیگر مذاہب کے لوگوں کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے مسلم بھائیوں کہ خوشیوں میں شریک ہوں اور انہیں اس خوشی کو منانے کا بھرپور موقع دیں۔ یہی اتحاد ریاست کی ترقی کا ضامن ہے۔ جس کے لیے حکومت کوشش میں لگاتا مصروف ہے۔