
دعوت افطار میں وزراسمیت کافی لوگوں نے کی شرکت
الحیات نیوز سروس
رانچی،24؍مارچ:ماہ رمضان کے مبارک موقع پر وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے سوموار کو اپنی رہائش گاہ پر دعوت افطار کا اہتمام کیا۔ وزیراعلیٰ نے تمام روزہ داروں کو رمضان کی دلی مبارکباد دی۔ اس موقع پر تمام مذاہب کے لوگوں نے ایک ساتھ افطار کیا۔ دعوت افطار میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ سب نے محبت، بھائی چارہ، خوشی، برکت اور رحمت کے ساتھ ریاست کی ترقی، خوشی، خوشحالی اور امن کے لیے دعا کی۔وزراء کے علاوہ دیپک بیروا، چمرا لنڈا، سنجے پرساد یادو، رامداس سورین، ڈاکٹرعرفان انصاری، وزیر حفیظ الحسن انصاری، محترمہ دیپیکا پانڈے، وزیرسودیویہ کمارسمیت کئی ایم ایل ایز، سابق وزرا، سابق ایم ایل اے اور سینئرعہدیداروں اور بڑی تعداد میں روزہ داروں نے دعوت افطار میں شرکت کی۔