
الحیات نیوز سروس
چائباسا (مغربی سنگھ بھوم) ،22؍مارچ:مغربی سنگھ بھوم ضلع کے چوٹاناگرا تھانہ علاقے کے مارنگپونگا علاقے (سارنڈاجنگل) میں ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔ اس میں سی آر پی ایف کے دو جوان زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک سب انسپکٹر شہید جبکہ دوسرا سپاہی زیر علاج ہے۔ سی آر پی ایف کا جوان خطرے سے باہر ہے۔ نازک حالت میں ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے رانچی روانہ کیا گیا۔ مغربی سنگھ بھوم کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) آشوتوش شیکھر نے آئی ای ڈی دھماکے کی تصدیق کی ہے۔سیکورٹی فورسز کی طرف سے سنیچر کے روز سارنڈا جنگل میں تلاشی مہم چلائی جا رہی تھی۔ اس دوران تقریباً 2.30 اور 2.45 کے درمیان ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔ سی آر پی ایف 193 بی این کے ایس آئی سنیل کمار منڈل اور پارتھ پرتم ڈے آئی ای ڈی کی زد میں آکر زخمی ہو گئے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے رانچی روانہ کیا گیا۔ رانچی میں علاج کے دوران ایس آئی سنیل کمار منڈل کو بچایا نہیں جا سکا۔سارنڈا کے جنگل میں نکسلیوں نے پہلے ہی آئی ای ڈی نصب کر رکھی تھی۔ چوٹانگرا تھانہ علاقے میں مارنگ پونگا کے قریب پہاڑی علاقے میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی مہم چلائی جا رہی تھی۔ اس دوران سی آر پی ایف کے جوان بم کی زد میں آگئے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے، اس سے پہلے بھی کئی بار آئی ای ڈی دھماکے ہو چکے ہیں۔ اس میں پولیس والوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ نکسلیوں کی سازش کو سیکورٹی فورسز نے کئی بار ناکام بنایا ہے۔ حال ہی میں سیکیورٹی فورسز نے 20 کلو وزنی آئی ای ڈی بم برآمد کیا اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے موقع پر ہی ناکارہ کردیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی حفاظتی دستوں نے پتھروں سے بنے پانچ مورچوں کو منہدم کر دیا۔