وزیر رادھا کرشن کشور بہتر علاج کے لیے نئی دہلی روانہ

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے برسا منڈا ہوائی اڈےپر کی ملاقات 
الحیات نیوز سروس 
     رانچی،21؍مارچ:وزیر خزانہ رادھا کرشن کشور کو بہتر علاج کے لیے جمعہ کو خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی لے جایا گیا۔ واضح ہو کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے وزیر خزانہ رادھا کرشن کشور سے رانچی کے برسا منڈا ہوائی اڈے کے ریاستی ہینگر پر ملاقات کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر خزانہ رادھا کرشن کشور کی طبیعت بدھ کی رات اچانک بگڑ گئی تھی۔ کھانسی کی شکایت کے بعد انہیں آرکڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں زیر علاج تھے۔ اس کے بعد انہیں نئی ​​دہلی لے جایا گیا۔رانچی کے آرکڈ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق، وزیر خزانہ رادھا کرشنا کشور او پی ڈی سینے کے ماہر ڈاکٹر نشیتھ کمار کی نگرانی میں تھے۔ ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد ان کے سینے کا سی ٹی اسکین کیا گیا۔ اس میں ہلکا انفیکشن پایا گیا۔ اسے پلمونولوجی ڈیپارٹمنٹ میں رکھا گیا تھا۔ اس کے بعد جمعہ کو وزیر بہتر علاج کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی روانہ ہوئے۔