
الحیات نیوز سروس
رانچی، 11 مارچ : جھارکھنڈ کا بدنام زمانہ مجرم اور گینگسٹر امن ساو آج صبح پولیس تصادم میں مارا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم امن کو رائے پور جیل سے پوچھ گچھ کے لیے رانچی لا رہی تھی کہ پولیس کی گاڑی پالامو کے چین پور تھانہ علاقے میں اندھری دھوڑا میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ اسی دوران امن ساو نے موقع پا کر پولیس سے اسلحہ چھین لیا اور بھاگنے لگا لیکن پولیس نے اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔بدنام زمانہ مجرم امن سائو جھارکھنڈ کے انکاؤنٹر اسپیشلسٹ پرمود کمار سنگھ عرف پی کے سنگھ کی گولیوں کا شکار ہو گیا۔ پی کے سنگھ فی الحال اے ٹی ایس میں ڈی ایس پی ہیں۔ پی کے سنگھ دھنباد ضلع کے بینک موڑ پولیس اسٹیشن کے انچارج رہ چکے ہیں۔ سال 2022 میں، جب مجرموں نے بینک موڑ میں متھوت فائنانس کو لوٹنے کی کوشش کی، تو یہ پی کے سنگھ ہی تھے جنہوں نے ان ڈاکوؤں کو انکاؤنٹر میں مار ڈالاتھا۔رائے پور جیل میں بند امن سائو کو ریمانڈ پر منگل (11 مارچ 2025) کو سڑک کے ذریعے رائے پور سے رانچی لایا جا رہا تھا۔ اس دوران اس نے پلامو کے چین پور تھانہ علاقے میں پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس نے ایک فوجی کے ہاتھ سے INSAS رائفل بھی چھین لی۔ پولیس پر بھی گولیاں چلائیں۔ اس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ اس دوران ڈی ایس پی پی کے سنگھ نے امن سائوکو انکاؤنٹر میں مار دیا۔امن سائوکا نیٹ ورک دھنباد، رانچی، رام گڑھ، ہزاری باغ، پلامو، لاتیہار اور بوکارو اضلاع میں پھیلا ہوا تھا۔ اس کا خطرہ لوہردگا اور لاتیہار کے علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ کوئلے کی کان کنی کی کمپنیاں، کوئلے کے تاجر اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے تاجر سائوکے ریڈار پر رہتے تھے۔ امن سائو انہیں اپنا ٹارگٹ بناتا تھا اور ان سے بھتہ مانگتا تھا اور جو اس کی بات نہیں مانتے تھے انہیں اس کے حواریوں نے گولی مار کر ہلاک کردیاکرتا تھا، اب اس کی موت سے اس نیٹ ورک کو شدید دھچکا لگا ہے۔