
الحیات نیوز سروس
رانچی،27؍فروری : جھارکھنڈ میںکوالیٹی ایجوکیشن کوبڑھاوا دینے اور اسکولوں کے رپورٹ کارڈ اور اساتذہ کے لیے 50گھنٹے کا لازمی اور مجموعی صلاحیتوں کی ترقی کے لیے کل ایک آن لائن پروگرام کا انعقاد کیاجائے گا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور مہمان اعزازی کے طور پر وزیر برائے اسکولی تعلیم اور محکمہ خواندگی ومحکمہ رجسٹریشن رام داس سورین شرکت کریں گے ۔ پروگرا م کل دن کے 12 بجے دھروا رانچی واقع پروجیکٹ بھون جلسہ گاہ میں منعقد کیاجائے گا۔ اس موقع پر 28ہزار 945ٹیب کی تقسیم بھی کی جائے گی۔