
الحیات نیوز سروس
رانچی، 27 فروری:ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے آج راج بھون میں جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش کمار گنگوار سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران گورنر نے وزیر اعلیٰ کی توجہ ہزاری باغ میں مہاشیو راتری تہوار کے دن پیش آئے تشدد کے واقعات کی طرف مبذول کرائی۔ اس کے علاوہ گورنر نے ریاست میں پی ای ایس اے ایکٹ کے موثر نفاذ کے لیے جلد از جلد قواعد وضع کرنے کو بھی کہا۔