دارین اکیڈمی جمشیدپور کا دوروزہ تعلیمی پروگرام اختتام پذیر

دارین اکیڈمی غریب اور متوسط خاندان کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنے کا ایک مضبوط پلیٹ فارم ہے:معمارملت
الحیات نیوز سروس
 جمشیدپور؍سلیم غوثی:  دارین اکیڈمی جمشید پور میں دوروزہ جشن تکمیل قرآن و جلسہ تقسیم انعامات منعقد ہوا جس کی قیادت معمار ملت ،شیخ طریقت حضرت علامہ مفتی عبدالمالک مصباحی،بانی دارین اکیڈمی جمشیدپورنے کی جب کہ نظامت کا فریضہ حضرت مفتی بدر عالم نظامی و ڈاکٹر نعمت مالکی نے بحسن و خوبی انجام دیا۔ تعلیمی بیداری اور قرآن سے وابستگی کے تعلق سے انصارنگرڈیم ڈوبی کی یہ عظیم الشان اور تاریخی کانفرنس تھی جس میں کثیر تعداد میں ملک و ملت کے علما شعرا اور دانشوران نے شرکت کی پہلے روز یعنی ۲۲؍فروری کو صبح ۱۰؍بجے سے بارہ بجے تک کے پروگرام میں شہر جمشیدپورکے مختلف شعبہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات مثلاعالی جناب حسن رضوی صاحب سابق ایم ایل اے،فخرصحافت عالی جناب شاکر عظیم آبادی ،عزت مآب حاجی رضی نوشاد صاحب،جنا ب عبدالحق صاحب سکریٹری مسجد اسریٰ کانٹا ٹولی رانچی جناب محمد انعام الحق نائب صدر مسجد اسریٰ رانچی ،جناب مختار عالم خاں صاحب،مولانا غلام مصطفی فیضی صاحب،ڈاکٹر شہزادہ ،حاجی محمد کاشف رضا ،سید طارق ،ماسٹر محمد ساجد صاحب ،جناب محمد امین وارثی صاحب جنا ب فہیم الدین صاحب جناب محمد شمیم صاحب ، وغیر ہ کے ہاتھوں اکیڈمی کے فرسٹ سکنڈ اور تھر ڈ مقام حاصل کرنے والے 40 طلبا کو انعامات سے نوازاگیا۔
اس پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق ایم ایل اے جناب حسن رضوی صاحب دارین اکیڈمی کی نمایاں کردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس عظیم ادارے کا برسوں سے میں خواب دیکھ رہاتھا معمار ملت مفتی عبدالمالک نے اسے زمین پر اتار کر قوم کو ایک عظیم الشان پلیٹ فارم دے دیا ہے۔چار سال پہلے اس کی سنگ بنیاد کے وقت میں حاضر ہواتھااور ادارہ کی چار منزلہ عمارت اور اس میں تقریبا 100طلبا کی تروتازہ کھیپ دیکھ کر دل با غ باغ ہوگیا۔ادارہ جس تیزی  سے شاہراہ ترقی پر گامزن اسے دیکھتے ہوئے یہ کہنا غلط نہ ہوگاکہ مستقبل قریب میں یہ ادارہ جھارکھنڈ ہی نہیں ملک کے ممتاز اداروں میں شمار کیا جائے گا۔جناب رضی نوشاد صاحب نے ادارہ کو وقت اور قوم کی ضرورت قرار دیکھتے ہوئے اپنی بے پناہ مسرت کا ا ظہارکیا۔جنا ب شاکر عظیم آبادی نے کہا کہ معمارملت کی شخصیت قوم کے لیے ایک تبرک سے کم نہیں۔ایسے عالم دین جو بیک وقت دینی اور عصری دونوں علوم پر مہارت رکھے بہت کم دیکھنے کو ملتے مفتی عبدالمالک مصباحی ان میں ایک ہیں۔انھوں نے اپنے تجربات کی روشنی میں طلبا کو بہترین اور کار آمد نصیحت سے سرفراز کیا۔جناب عبدالحق صاحب اوردیگر حاضرین نے بھی طلباکی خوب خوب پذیرائی کی ۔
  23فروری کا پروگرام صبح 9:30سے اکیڈمی کے طلبا کے تعلیمی مظاہرہ سے شروع ہوا ۔اس پروگرام میںطلبا نے رنگا رنگ تعلیمی ،سماجی اور ثقافتی پروگرام پیش کیا۔دارین اکیڈمی کے طلبا نے جس انداز سے انگریزی،ہندی اور اردو کے علاوہ عربی زبان و لہجہ میں تقریریں ، مکالمے اور ڈرامے پیش کئے ان سے ناظرین نہ صرف محظو ظ ہوئے بلکہ انہیںبہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا۔
اس پروگرام میں ملک کے مختلف حصوں سے علما اور دانشوروں کی شرکت ہوئی خاص طور سے علامہ وجیہ القمرمصباحی بنگال،علامہ تقی رضا خاں مصباحی دربھنگہ ڈاکٹر محمد یعقوب عالم اشرفی پٹنہ وغیرہ۔ڈاکٹر اشرفی نے طلبا کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کو بھی جامع نصیحت کی ۔یقینا ان کا خطاب ہرطبقہ کے لیے چشم کشا تھا۔
اکیڈمی کے طلبا کے پروگرام کی تیاری میں یوں تو تمام اساتذہ نے خوب خوب محنت اور دل چسپی کا مظاہر ہ کیا مگر ان تمام میں مفتی محمد بدرعالم نظامی ناظم تعلیمات نے جس لگن اور تندہی کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف رہا۔
اساتذہ کی محنت شاقہ کے پیش نظر انھیں بھی معززین کے ہاتھوں مومنٹو سے نوازاگیا اور قوم کے نونہالوںکے پیچھے مزید محنت کی گزارش کی گئی۔نیز اکیڈمی کے ڈین جناب ڈاکٹر محمد محفوظ عالم اسیسٹنٹ پروفیسر کریم سیٹی کالج واکیڈمک انچارچ جناب ماسٹر آفتاب عالم کو بھی ان کی کارکردگی کے پیش نظر مومنٹو سے سرفراز کیاگیا۔
ادارہ کے بانی معمار ملت علامہ مفتی عبدالمالک مصباحی نے اپنے خطاب میں قوم کو اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنے کی خصوصی اپیل کی اور یہ بھی کہاکہ قوم نے جس طرح سے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے دارین اکیڈمی کا تعاون کیاہے ان شاء اللہ ادارہ کے ذمہ داران کے توقعات پر کھرا اترنے کی پوری پوری کوشش کریں گے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں اکیڈمی کے اساتذہ مفتی محمد بدرعالم ، مولانا محمد عظمت مصباحی،قاری مزمل ، حافظ محمد ظفیر عالم ،مولانا محمد ساجد ،حافظ مصدق ، ماسٹرمحمد نوید پرنپسپل محمد صغیر عالم ، محمد ضیاء الحق، ماسٹر سوپر سورین ،ماسٹر محمد تنویر ،ماسٹرمحمد شہنواز ،ماسٹرمحمد فردین ،عالی جناب محمد انور مؤذن اور تمام طلبا نیز ارکان کمیٹی کا خصوصی کردار رہا ، اہتمام و انصرام میںڈاکٹر محمد نعمت اللہ مصباحی ، حافظ محمد برکت اللہ مالکی ، کے علاوہ انصار نگر مسجد اور قبرستان کمیٹی کے ذمہ داروں نے خوب دل چسپی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ۔