
اردو طلبا کو مطالعے کے ساتھ لکھنے کی مشق بھی ضروری: ڈاکٹر اعجاز احمد
الحیات نیوز سروس
رانچی:24 فروری 2025 کو جگناتھ نگر کالج دھروا میں ، شعبہ اردو اور انجمن فروغ اردو کے اشتراک سے تحت انٹر کالج اردو میں ایک مضمون مقابلہ منعقد کیا گیا ، جس میں رانچی یونیورسٹی رانچی کے مختلف کالجوں کے طلبا نے مضمون نویسی میں حصہ لیا۔پروگرام کا آغاز مضمون نویسی کے مقابلے سے ہوا۔اس کے بعد دوسرا سیشن تقسیم انعامات کا ہوا۔کالج کی پرنسپل ڈاکٹر شمس النہار نے کہا کہ پڑھنے پر توجہ دے کر طلبا کو بہتر بنانا چاہئے،ڈاکٹر محمد غالب نشتر نے اس طرح کے پروگرام کو ترتیب دے کر ایک بہت اچھا کام کیا ہے۔انہوں نے کہا،تمام شرکا نے اپنے روشن مستقبل کی خواہش کی ، آج کے پروگرام کے خصوصی مہمان ، پوسٹ گریجویٹ شعبہ اردو کے ڈاکٹر اعجاز احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبا کو پڑھنا نہیں چاہئے بلکہ پڑھنے کے علاوہ لکھنا بھی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ طلبا کو نہ صرف پڑھنے کی ضرورت ہے بلکہ عملی مشق کی بھی ضرورت ہے۔انجمن کو اس طرح کے پروگرام منعقد کراتے رہناں چاہئے۔انجمن فروغ اردو کے صدر محمد اقبال کے ذریعہ کئے جانے والے مختلف کاموں کے بارے میں تفصیل سے بات کی اور اس طرح کے پروگرام کرانے کی تلقین کی۔
پروگرام میں ، کالج کے تمام اساتذہ اور طلبا،شعبہ اردو کے سربراہ ڈاکٹر محمد غالب نشتر نے اس پروگرام کی نظامت کی۔ پروگرام کے اختتام میں طلبا کو سرٹیفکیٹ،مومنٹو اور کتاب سے نوازا گیا۔بیاے سال سوم کی طالبہ زیبا یاسمین نے رسم شکریہ ادا کیا اور پروگرام کو آرڈی نیٹر ڈاکٹر ودیا نند چودھری نے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔